بنگلورو:3/اپریل (ایس او نیوز) ریاستی وزیر شہری ترقیات و حج جناب روشن بیگ نے اطلاع دی ہے کہحج کمیٹی آف انڈیا نے امسال سفر حج کیلئے منتخب عازمین حج کو پیشگی رقم کی ادائیگی کیلئے مہلت میں توسیع کی ہے۔ اب 13اپریل تک یہ رقم اداکی جاسکتی ہے۔منتخب عازمین کو چاہئے کہ وہ اڈوانس رقم 81 ہزار روپئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 32175020010 میں ”فی ٹائپ 25“ کے ذریعہ یا یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 پر 5 اپریل سے قبل جمع کرادیں۔ جناب روشن بیگنے منتخب عازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے مذکورہ بینک کھاتوں میں رقم جمع کرنے کے بعد پے ان سلپ، میڈیکل سرٹی فکیٹ، اصلی پاسپورٹ مع دو عدد پاسپورٹ سائز (وائٹ بیاک گراؤنڈ) تصاویر کام کے دنوں میں صبح 10.30 تاشام 5.00 بجے دفتر ریاستی حج کمیٹی نمبر 84/A، رچمنڈ روڈ، بنگلورو۔25 میں جمع کرادیں۔